فوٹو گرافر کیوں نہیں لائے؟دلہن کا شادی سے انکار

نئی دہلی: بھارت میں دلہن نے فوٹو گرافر ساتھ نہ لانے پر شادی سے ہی انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں شادی کی تقریب میں فوٹو گرافر نہ بلانے پر دلہن ناراض ہو گئی اور عین موقع پر ہی شادی سے انکار کر دیا۔

کانپور میں دلہا دلہن کی شادی ہونے سے قبل ہی ختم ہو گئی۔ دلہے والوں کی طرف سے شادی کی تقریب میں فوٹو اور ویڈیو گرافرز نہ لانے پر لڑکی نے شادی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے کو ابھی سے میری خواہش اور شوق کا نہیں پتا تو وہ مستقبل میں کیسے میرا خیال رکھے گا۔

لڑکی کی جانب سے انکار کرنے کے بعد باوجود کوشش کہ راضی نہ ہونے پر دونوں خاندان والوں کی طرف سے شادی کی تقریب روک دی گئی اور رشتہ ختم کر دیا گیا۔

لڑکے اور لڑکی والوں کے درمیان جو تحائف اور پیسوں کا تبادلہ ہوا تھا وہ بھی دونوں نے ایک دوسرے کو واپس کر دیئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply