• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ

ممبئی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر بھارتی شہریوں کو بڑی تعداد میں متاثر کرنا شروع کر دیا۔

مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے  مطابق  بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری حکام کے پاس موجود اعداد و شمار کے تحت کافی عرصے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 8.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے ایک دن میں 739 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جو یکم فروری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔

julia rana solicitors

واضح رہے کہ بھارتی شہر ممبئی بالی ووڈ کا بھی مرکز ہے، گزشتہ دنوں معروف اداکار اکشے کمار بھی کووڈ 19 کا شکار ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply