اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے 26 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 236 کورونا ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
ڈی ایچ او کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد ہو گئی ہے۔
کورونا کی نئی،زیادہ خطرناک قسم کسی بھی وقت سامنے آ سکتی، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

واضح رہے کہ بھارت میں ایک مرتبہ پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح میں بڑی تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں