• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوپور شرما نے پورے ملک کو آگ میں جھونک دیا، بھارتی سپریم کورٹ

نوپور شرما نے پورے ملک کو آگ میں جھونک دیا، بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی سپریم کورٹ سابق بی جے پی رہنما نوپور شرما پر برس پڑی، کہا پورے ملک کو آگ میں جھونکنے پر انہیں پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو اُدے پور قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، کہا کہ ہم نے اس بحث کو دیکھا کہ انہیں کس طرح اکسایا گیا تھا، جس طرح سے نوپور شرما نے یہ سب کہا یہ شرمناک ہے، نوپور شرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ نوپور شرما کو خطرات کا سامنا ہے یا وہ سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں؟

نوپور شرما نے ملک بھر میں جذبات کو بھڑکاوا دیا ہے، نوپور شرما ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے اکیلے ہی ذمہ دار ہے۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کا نوپور شرما کے وکیل کو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما (جنھیں اب ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور پارٹی سے معطل بھی کردیا گیا ہے نے 26 مئی کو ایک ٹیلی ویژن چینل پر گستاخانہ بیان دیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply