• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مالی سال 2021-22 کے دوران 48 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ

مالی سال 2021-22 کے دوران 48 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ

ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2021-22ء کے دوران 48 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 12 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 55.29 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ سال درآمدات 80 ارب ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں۔

جولائی تا جون کےدوران برآمدات 31 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہیں، ایک سال میں درآمدات میں 41.93 فیصد جب کہ برآمدات میں 25.51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان مالیاتی وعدے پورے کریگا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول نہ کیا تو ڈیفالٹ کر جائیں گے: مفتاح اسماعیل

مئی کی نسبت جون میں تجارتی خسارے میں 33.42 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جون 2022 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 83 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جون میں درآمدات 7 ارب 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز جب کہ برآمدات 2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply