خود کو کہہ کر دیکھیں تو یہ قند مکرر جیسی باتیں ۔۔
“سالا عیبی ہے، مذموم”
“ان گھڑ، بے ڈھنگا، ادنیٰ ہے”
“اوچھا ، بد تہذیب، کمینہ، شیخی خور”
“لغو، فضول ”
“گویا چہرے پر لکھا ہو اول جلول۔۔”
“بد لحاظ ہے، پھکڑ باز”
“بد گوئی میں،کج خلقی میں نمبر ایک”
“سفلہ، اوچھا، گھٹیا، بھونڈا”
“اجڈ، گنوار، عجبک، تہہ بند”
“اس سے یاری مت رکھ، ستیہ پال آنند”

خود کو کہہ کر دیکھیں تو
کیا سادہ گوئی ہے، کیسی میٹھی بولی
یہ بولی ہے سب لوگوں کی پیاری بولی!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں