اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔
سینیٹ میں قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر افنان نے جمع کرائی ہے۔
سینیٹ میں جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر افنان نے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں مطالبہ کیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں