سپریم کورٹ: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویزالہٰی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی.
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ دن ایک بجے درخواست پر سماعت کرے گا، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سماعت کے پیش نظرریڈ زون میں اراکان اسمبلی اور میڈیا کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، گاڑیوں کے داخلے کے لیے ایکسپریس چوک بھی بند کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی ہے، ڈپلومیٹک انکلیو جانے والوں کو سیکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ سیکیورٹی چیکنگ کی وجہ سے داخلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں