راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نالہ لائی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔
راولپنڈی میں مسلسل اورموسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ برساتی پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ڈھوک سیدان، ڈھوک کالاخان، جان کالونی سمیت متعدد علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔
موچی بازارا ور صرافہ بازار میں سیلابی صورتحال کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ دکانیں بھی بارش کے پانی سے متاثر ہوئیں۔
گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کا لیول 15 فٹ سے اوپر ہو گیا۔ ریسکیو راولپنڈی نے ایمرجنسی سائرن بجا دیے۔ انتظامیہ نے فوج کو طلب کر لیا۔

نشیبی علاقوں اور گوالمنڈی کے علاقوں میں ریسکیو اہلکار نے آگاہی پیغام دینا شروع کر دیے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں