کراچی:بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

کراچی میں بارش کے دوران24 گھنٹے میں کرنٹ لگنے سے6 افراد مارے گئے۔

کراچی میں مون سون کےتیسرے طاقتوراسپیل کےدوران کراچی کےمختلف علاقوں میں کرنٹ لگنےسے6افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں نعمان مسجد کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق ہو گیا۔

گزشتہ روز لیاقت آباد پانچ نمبر پر گھر کے باہر 17 سالہ نوجوان ضیا کرنٹ لگنےسےجان سےگیا۔

سرجانی تیسر ٹاون میں کرنٹ لگنے سے 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔تیسر ٹاون سیکٹر35 سی میں بھی کرنٹ لگنے سے21 سالہ وقار مارا گیا۔

لی مارکیٹ کےقریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے40 سالہ شان حسین جاں بحق ہوگیا۔

قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نے بارشوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھروں میں رہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک برقرار رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply