• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • باہاماس سے امریکہ جانے کی خواہش جان لے گئی،17 افراد ہلاک

باہاماس سے امریکہ جانے کی خواہش جان لے گئی،17 افراد ہلاک

جزائر باہاماس کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے 17 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق،60 کے قریب تارکین وطن امریکہ جانے کی غرض سے اس بد قسمت کشتی پر سوار تھے جو کہ نیو پروویڈینس جزیرے سے11 کلومیٹر دور سمندر برد ہو گئی۔

حکام نے 17 افراد کی نعشیں بازیاب کرلی ہیں جبکہ 25 کو بچا لیا گیا ہے ،باقی ماندہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

باہاماس کے وزیراعظم فلپ ڈیوس نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تارکین وطن تیز رفتار کشتی کے ذریعے امریکی شہر میامی جانےکی کوشش میں تھے جو کہ بپھری موجوں کی نذر ہوتے ہوئے ڈوب گئی۔

اس دوران حکام نے غیر قانونی انسانی تجارت کے شبے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply