چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ملاقات ہوئی۔
بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، جبکہ چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اس ملاقات میں ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں