• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول

شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول

رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا ہے، تین رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا، جس کے بعد رپورٹ پیش کی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، نہ تشددکے نشانات ہیں، شہباز گل مکمل تندرست ہیں، شہباز گل کسی بیماری کا شکار نہیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چوہدری فیصل کی جانب سے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply