(نامہ نگار خصوصی) نیویارک میں ایک نوجوان کا سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کی صبح نیویارک میں ایک لیکچر کے ابتدائی لمحات میں ایک شخص نے سلمان رشدی پہ حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
سلمان رشدی ایک تقریب میں سٹیج پہ موجود تھے جب ایک شخص بھاگتے ہوے سٹیج پہ چڑھ گیا اور انکی گردن میں خنجر پیوست کر دیا۔
سکیورٹی نے مذکورہ شخص کو فورا ً قابو کر لیا اور سلمان رشدی کو شدید زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں
ان کی حالت شدید تشویشناک بتائی جاتی ہے
یاد رہے کہ اسلام آزار ناول لکھنے کی وجہ سے سلمان رشدی کے خلاف ایران کا مسلسل فتوی موجود ہے اور اسکی جان کو شدید خطرات لاحق رہے ہیں۔ لیکن یہ پہلی بار ہے کہ سلمان کو اس قدر شدید نقصان پہنچا ہو۔

ذرائع کے مطابق سلمان کی حالت تشویشناک ہے البتہ اسپتال اور سکیورٹی ادارے اس بارے میں بات کرنے سے گریزاں ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں