راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرا ایک ہی مقصد ہے کہ قوم حقیقی طور پر آزاد ہوجائے، قوم کو حقیقی آزادی دلانے تک سڑکوں پر رہوں گا۔
پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے، جس معاشرے میں امیر اورغریب کیلئے الگ قانون ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اس لیے نکالا گیا کیونکہ وہ کرپشن میں ملوث تھا، کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا؟ نوازشریف اقتدار میں آیا تو 17 فیکٹریاں بنا چکا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے جارہا تھا، نہیں چاہتا تھا کہ امریکہ کی جنگ میں ہمارے لوگ قربانی دیں، روس سے 30 سے 40 فیصد کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل ملنے والا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں