اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسلام ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دیے جانے پر توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔
سرکاری ٹی وی کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی ابتدائی سماعت کل ہو گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں