• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حیوان کی طرح رکھا گیا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے، مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ شہباز گل

حیوان کی طرح رکھا گیا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے، مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ شہباز گل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ 5 روز سے اسپتال میں مجھ سے تفتیش ہو رہی ہے، میں تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہتا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے، مجھے صبح کوئی دوائی پلائی گئی، مجھے جو بیماری ہے اس کے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ میں بیمار ہوں، ڈاکٹر نے ابھی جو کہا ہے وہ بھی آپ دیکھ لیں، آپ نے مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ میں کوئی بہانے نہیں کر رہا ہوں۔

شہباز گل نے کہا کہ پمز اسپتال میں مجھے کوئی ڈاکٹر سارا دن نہیں دیکھتا تھا، یہ سب خانہ پوری ہو رہی ہے، میری عینک چھین لی گئی، گھر سے آیا چشمہ مجھے نہیں دیا گیا، ایک حیوان کی طرح مجھے رکھا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ مجھ پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو، میں نے پی ٹی آئی یا عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ شہباز گل نے واضح طور پر کہا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ اس کے بعد بھی میرا کوئی بیان آئے تو وہ میرا نہیں ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply