جب کسی کا پیارا دنیا سے رخصت ہوجائے تو اس کے خاندان والے شدت غم سے نڈھال ہوتے ہیں لیکن حیران کن طور پر ایک خاندان نے میت کے ساتھ ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں سے سامنے آئی جس میں ایک خاندان نے اپنی رشتے دار 95 سالہ خاتون ‘ماری اما’ کی آخری رسومات پر باقاعدہ تصویر کھنچوائی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میت تابوت میں ہے اور میت کے چاروں طرف ہر عمر کے 41 لوگ موجود ہیں جو مسکرا رہے ہیں جیسے یہ کوئی عام تصویر ہو۔
خاتون کے بیٹے کے مطابق لوگ اس تصویر کا مطلب نہیں سمجھ سکے یہ ان کے لیے ہے جو کسی کے مرنے کے بعد آنسو بہاتے ہیں ہمارا ماننا ہے کہ خوشی سے انہیں اگلے سفر کے لیے روانہ کیا جائے اسی لیے ہم نے ایسا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موت افسوسناک ہوتی ہے لیکن ہوسکتا ہے موت کے بعد والی زندگی زیادہ خوبصورت ہو۔
انہوں نے کہا کہ ‘میری والدہ نے زندگی کی 95 بہاریں دیکھیں اور وہ ان میں خوشی سے رہیں’۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماری اما کے 9 بچے ہیں جب کہ ان کے 19 نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں