• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دوبارہ درخواست دائر کر دی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors

مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply