ڈالر مزید مہنگا ہو کر 236 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالرایک روپے 68 پیسےمزید مہنگا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر 236 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔
گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 4 پیسے مہنگا ہوکر234روپے32 پیسے کا ہوگیا تھا۔
Advertisements

منگل کو ڈالر2روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 231 روپے92 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں