• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔ اب ٹیکس گوشوارے31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے بہت سے لوگوں نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے سسٹم پر بہت لوڈ ہے۔ پہلے کوارٹر میں 84ارب روپے کے ری فنڈز دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر دی گئی تھی اور ایف بی آر نےاس میں توسیع نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply