کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع شرقی میں 78، ضلع وسطی میں 64 ضلع جنوبی میں 39، ضلع کورنگی میں 29 ، ضلع ملیر میں 26، ضلع غربی میں 12 اور ضلع کیماڑی میں 7 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق شہر قائد میں ماہ اکتوبر کے دو دن میں 496 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس کے بعد کراچی میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھ کر 8 ہزار976 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے تحت رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 38 ہو چکی ہے جن میں سے 36 کا تعلق کراچی سے ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں