بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کا مگ 29k لڑاکا طیارہ مغربی بھارتی ریاست گوا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

بھارتی بحریہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply