مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے فیصل آباد کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی ویڈیو شیئر کر دی۔
طلال چوہدری نے یہ ویڈیو ٹویٹر شیئر کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اس کی ذمے داری عمران خان پر ہے ، جو خود فیصل آباد میں این اے 108 سے امیدوار ہیں۔
طلال چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ اس دھمکی دینے والے کے خلاف الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لیے ہم ہر حد تک جا سکتے ہیں۔

ن لیگی رہنما کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں