عراقی پارلیمنٹ نے کرد سیاستدان عبداللطیف رشید کو نیا صدر منتخب کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو عراقی پارلیمنٹ نے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی۔
اس دوران 277 میں سے160 سے زائد اراکین نےکردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد کردہ 78 سالہ عبداللطیف رشید کوووٹ دیا جبکہ ان کے حریف امیدوار موجودہ صدر برہم صالح تھے جن کے حق میں صرف 99 ڈالے گئے۔
Advertisements

رپورٹس کے مطابق رشید ایک برطانوی تعلیم یافتہ انجینئر ہیں جو 2003 سے 2010 تک عراق کے آبی وسائل کے وزیر رہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں