شہر قائد میں سورج گرہن کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے معذور بچوں کو گیلی مٹی میں دبا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کے موقع پر متعدد افراد اپنے اسپیشل بچوں کو لے کر ساحل پہنچ گئے، جہاں انھوں نے ذہنی اور جسمانی طور پر معذور بچوں کا جسم سمندر کی گیلی ریت میں دبا دیا۔
سمندر کی گیلی ریت میں دبائے گئے بچوں میں ہر عمر کے بچے موجود تھے۔
Advertisements

شہریوں کا اعتقاد ہے کہ سورج گرہن کے موقع پر سمندر کی گیلی مٹی میں بچوں کو دبانے کا مقصد ذہنی اور جسمانی طور پر معذور بچوں کی حالت میں بہتری لانا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں