عمران خان کے لانگ مارچ کے پیش نظر کراچی میں پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوانوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ کے پیش نظر کراچی میں پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوانوں کو اسٹینڈ بائے کر دیا گیا۔
رزاق آبادٹریننگ سینٹرمیں ٹریننگ پرموجود جوانوں کو تیار رہنے اور گراؤنڈ میں جمع ہونےکاحکم دے دیا گیا، کسی بھی وقت ٹرین کے ذریعے اسلام آبادروانہ کردیا جائے گا۔
اس حوالے میں اہلکار پریشان ہے کہ نہ کپڑے لینے دئیے اور نہ ہی گھروں پراطلاع دینےکی اجازت دی ، جو جس حالت میں تھا اسی حالت میں گراؤنڈ میں جمع ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

خیال رہے تحریک انصاف کالانگ مارچ کل سے شروع ہوگا، جس کی تیاریاں جاری ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں