• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کرانے جارہے ہیں‘

’آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کرانے جارہے ہیں‘

عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور پی ٹی آئی کے حلیف شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کرانے جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج سے پی ٹی آئی کے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

سینیئر سیاستدان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا، لانگ مارچ جمعہ کو راولپنڈی پہنچے گا، دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان، آئین اور قانون کے مطابق مقاصد حاصل کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق وفاقی وزیر نے ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نومبرمیں آر یا پار ہوجائے گا، شہباز شریف نے نومبر میں جتنے غیر ملکی دورے کرنے ہیں کر لیں، اسلام آباد سے ہی عوام نکل آئے تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply