• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رانا ثنااللہ کا علی امین گنڈہ پور کو گرفتار کرنے کا حکم

رانا ثنااللہ کا علی امین گنڈہ پور کو گرفتار کرنے کا حکم

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

رانا ثناء اہلک کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنڈا پور اور جس شخص کے درمیان گفتگو ہوئی انہیں گرفتار کریں۔

وزیرداخلہ نے خیبرپختونخوا کے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں افراد اور بندے کے پی کی حدود میں موجود ہیں، اگر یہ ہجوم اسلام آباد کی حدود میں جمع ہوتا ہے تو کے پی حکومت براہ راست ذمہ دار ہوگی۔

رانا ثناء اللہ نے بندوقوں کو بھی برآمد کرنے کیلئے آپریشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں بھی بندوقیں اکھٹی ہورہی ہیں، پنجاب حکومت بھی فوری طور پر کریک ڈاون کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply