سادھوکی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں انسانوں کا نہیں جانوروں کا نظام ہے، شہباز شریف نے اربوں روپے لوٹے، رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے
سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات لانگ مارچ کے شرکا سے سادھوکی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسد عمر، فیصل جاوید اور فواد چودھری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں ایک فرق ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا جب کہ انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، اگر انسانوں کے معاشرے میں انصاف نہ ہو تو وہ جانوروں کا معاشرہ بن جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آپ کے سامنے پاکستان بدل رہا ہے، یہاں چوروں اور ڈاکووں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، انہوں نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، اربوں روپے دے کر لوگوں کے ضمیر خریدے گئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں پر اس طرح تشدد کیا گیا جیسے وہ کوئی دہشت گرد ہیں، اعظم سواتی کے ساتھ جو کیا گیا اس پر شرم آنی چاہئے، اعظم سواتی پر پوتی اور پوتیوں کے سامنے تشدد کیا گیا۔

لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے 18 قتل کیے، شہباز شریف نے اربوں روپے لوٹے، آصف زرداری اس ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے اور یہ سب اس ملک کے مجرم ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں