مریخ پر ساڑھے 3 ارب سال پرانا سمندردریافت

سائنسدانوں کو مریخ پر ساڑھے تین ارب سال پرانے سمندر کے آثار مل گئے۔

امریکی تحقیق کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مریخ پر بہت بڑے سمندر کے آثار ملے ہیں۔ جو تقریباًساڑھے تین ارب سال پہلے موجود تھا۔

تحقیق کاروں کو ساڑھے 6 ہزار کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی بہاؤ والی چوٹیاں ملیں ہیں جو ممکنہ طور پر دریا اور سمندر کی وجہ سے وجود میں آئیں۔سمندر کی شناخت مریخ کی سطح کی متعدد سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے کی گئی ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کسی زمانے میں اس سیارے پر گہرا سمندر، گرم اور نم موسم بھی رہا ہوگا۔ انہوں نے سمندر کے آثار کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تحقیق کاروں کے مطابق اتنے بڑے سمندر کی موجودگی زندگی کے امکانات کو مزید تقویت دیتی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی زمانے میں مریخ گرم سیارہ تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply