وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین تقرریاں اپنے وقت پر ہوں گی ۔ اور اس حوالے سے فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تاحال اعلیٰ ترین تقرریوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین تقرریوں کا اختیار وزیراعظم کا استحقاق ہے۔تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں میں غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے۔
Advertisements
ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلیٰ ترین تقرریوں کو آئندہ عام انتخابات تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں