وزیر آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہو گئے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما احمد چٹھہ بھی زخمی ہوئے۔
عمران خان کو فائرنگ کے فوری بعد روانہ کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد لانگ مارچ سے ایک مبینہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ اللہ والا چوک پر استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے عمران خان کے سینے کا نشانہ لیا تھا لیکن ہم سب نے سامنے کھڑے تھے ہو کر ان کی جان بچائی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں