• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ، آئی جی پنجاب کا سخت نوٹس

چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ، آئی جی پنجاب کا سخت نوٹس

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر ہونے والی فائرنگ پر آئی جی پنجاب نے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو جلد کٹہرے میں لایا جائے۔

فائرنگ کے نتیجے میں سینیٹر فیصل جاوید، پی ٹی آئی کے رہنمااحمد چٹھہ اور پی ٹی آئی عہدیدار راشد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی ہے، کنٹینر سے اعلان کیا گیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان محفوظ ہیں۔

فائرنگ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فیصل جاوید، احمد چٹھہ اور چوہدری یوسف بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حملہ آور کی جانب سے ایک برسٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک اور گولی چلائی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply