• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی صحتیابی کیلئے دعا کرتی ہوں، پنجاب پولیس جائے وقوعہ کو کورڈن آف کرے، مریم اورنگزیب

عمران خان کی صحتیابی کیلئے دعا کرتی ہوں، پنجاب پولیس جائے وقوعہ کو کورڈن آف کرے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتی ہوں، وزیراعظم نے ہداہات کی ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی سے جلد رپورٹ طلب کی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب واقعہ پیش آیا اس وقت لانگ مارچ پنجاب کی حدود میں تھا، پنجاب کی پولیس، انتظامیہ اور انٹیلی جنس حقائق بتائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ وہ میڈیا پر آ کر بیان دیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ابھی تک کرائم سین کو محفوظ نہیں کیا، شواہد جائے وقوعہ سے ہی ملیں گے، اس واقعہ پر سیاست نہ کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب پولیس کو چاہیے کہ جائے وقوعہ کو فوری طور پرکورڈن آف کرے، جب تک حقائق سامنے نہیں آجاتے، غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اطلاعات نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply