بھارت میں دو دوستوں نے 17 سالہ نوجوان کو وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کا پاس ورڈ نہ دینے پر قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے، نوی ممبئی کے زون 1 کے ڈی سی پی وویک پانسرے نے بتایا کہ دونوں افراد نے وائی فائی کا پاسورڈ نہ دینے پر نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا
انہوں نے بتایا کہ نوجوان کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال لے کر جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق قاتلوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد انہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹھرے میں لایا جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں