• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کارکنوں کا ایم ٹوموٹروے پر احتجاج دوسرے روز بھی جاری

پی ٹی آئی کارکنوں کا ایم ٹوموٹروے پر احتجاج دوسرے روز بھی جاری

پی ٹی آئی کارکنوں کا ایم ٹو موٹروے پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے ٹائر اور موٹروے کے اطراف میں لگی جھاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے ۔

ایم ٹو موٹروے اسلام آباد سے لاہور دونوں اطراف سے بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی پولیس نے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط لکھ کر اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی لاہور پشاور موٹروے کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے، ایئرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ ملک کیلئے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا اختیار دیا جائے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply