اسلام آباد: اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس معطل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، میٹرو بس سروس بحال رہے گی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اگرمیٹرو بس سروس کو کسی بھی وجہ سے معطل کرنا پڑا تو شہریوں کو بروقت آگاہ کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں دو دن کے لیے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، اس ضمن میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں