دلہا بارات لے کر تھانے کیوں پہنچ گیا؟

جہانیاں: دلہن کو بیاہ کر لانے کا ارمان سجائے پہنچنے والی بارات کے ساتھ ہاتھ ہوا تو دولہا سجی ہوئی گاڑی میں فریاد لے کر تھانے پہنچ گیا۔ 

واقعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے جہانیاں کے قریب واقع مخدوم رشید سے بارات جب خانیوال پہنچی تو معلوم ہوا کہ دلہن اور اس کے گھر والے موجود ہی نہیں ہیں بلکہ گھروں کو تالے لگا کر غائب ہو چکے ہیں۔

یہ صورتحال دیکھ کر پہلے تو دولہا محمد کاشف نے دلہن اور اس کے گھر والوں کو قرب و جوار کے علاقوں میں ڈھونڈا اور ناکامی کے بعد سجی ہوئی کار میں بیٹھ کر فریاد لیے تھانے پہنچ گیا۔

دولہا محمد کاشف جس نے ہاتھ کی کلائی میں حسب روایت ’گاہنا‘ بھی پہنا ہوا تھا، نے تھانے میں عملے کو بتایا کہ دلہن اور اس کے گھر والوں نے شادی کی تیاری کے لیے اس سے 80 ہزار روپے بھی لیے تھے لیکن اب وہ اسے نہیں مل رہے ہیں۔

محمد کاشف نے تھانہ سٹی خانیوال میں درخواست دی کہ تلاش کے باوجود اسے دلہن اور اس کے گھروالوں کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے اور اسے علم ہوا ہے کہ اس کے ساتھ فراڈ ہو گیا ہے، لہذا مجرمان کے خلاف کارروائی کی جائے  اور اس کی داد رسی ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تھانہ سٹی کی پولیس نے دولہا کی جانب سے دی جانے والی درخواست وصول کر کے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد دولہا اور باراتی خالی ہاتھ واپس چلے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply