• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان یا انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافیکون لے جائے گا؟

پاکستان یا انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافیکون لے جائے گا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 کا سب سے بڑا مقابلہ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا ۔

ملبرن میں کل اور پیر کے روز بارش کی پیش گوئی ہے جس کے پیش نظر آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے مختص ریزرو ڈے کا پلیئنگ ٹائم بڑھا دیا۔

آئی سی سی قوانین پر نظرثانی کرکے ملبرن میں فائنل کا وقت دو سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا گیا۔ میچ مکمل ہونے کے لیے کم سے کم 10 اوورز فی اننگز ہونا ضروری ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کے فائنل میچ اتوار کو ہی مکمل ہو، اگر ممکنہ اوور بارش کی وجہ سے نامکمل رہا، تب ہی میچ ریزرو ڈے میں داخل ہوگا۔

میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply