• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پولیس SHO کا علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان

پولیس SHO کا علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان

پشاور میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او نے علاقے میں مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان کر دیا۔

تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کی تھانے میں معززین علاقہ سے خطاب کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اہلکار عبدالعلی کہہ رہے ہیں کہ جو مسئلہ تھانے آئے گا وہ شریعت کے مطابق حل کیا جائے گا۔

ایس ایچ او عبدالعلی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سرا یا رقاصہ نہیں بلائے گا۔ شادی کی تقاریب میں آتش بازی اور فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر چھوڑوں گا نہیں۔

عبدالعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو میری ہے اور میں نے کوئی بات غلط نہیں کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply