• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فوری انتخابات ہوں یا نہ نہیں ، مجھے فرق نہیں پڑتا، عمران خان

فوری انتخابات ہوں یا نہ نہیں ، مجھے فرق نہیں پڑتا، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اگر فوری انتخابات نہیں ہوتے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی میں جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اپنی قوم کے لیے جا رہا ہوں اور جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا۔ 26 نومبر کی رات جلسہ گاہ خالی کرنا ہو گا اور راستے بند کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ تحریک انصاف آج راولپنڈی میں میدان سجائے گی جس کے لیے راولپنڈی مری روڈ پر رحمان آباد کے قریب اسٹیج لگا دیا گیا ہے اور ملک بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply