آداب!
نئے سال کی ابتداء پر ہم بہت سے دوستوں کی فرمائش اور محبت کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کے لیے مکالمہ ویب پر مقابلہ افسانہ نگاری کا انعقاد کررہے ہیں ۔ اُمید ہے کہ یہ مقابلہ مکالمہ قارئین کے لیے بھی یادگار رہے گا۔
مقابلے میں حصّہ لینے والوں کے لیے کچھ اصول و ضوابط کی تقلید لازمی ہو گی۔
٭ افسانہ لکھنے کے لیے موضوع کی کوئی قید نہیں ہے
افسانہ بھیجنے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2022 ہے۔
* افسانہ کم سے کم 1000 اور زیادہ سے زیادہ 2000 الفاظ پر مشتمل ہو،اس سے زیادہ الفاظ کا افسانہ قابلِ قبول نہ ہوگا۔۔
٭ مقابلے کے لیے بھیجا گیا افسانہ نیا ہو،پہلے کسی اور جگہ شائع نہ ہوا ہو، اور نہ ہی فیس بک وال یا کسی اور پلیٹ فارم سے ا پنے اکاؤنٹ سےشیئر کیا گیا ہو۔اور رزلٹ آنے تک کسی اور جگہ بھی شیئر نہ کیا جائے ۔ورنہ لکھاری کا نام مقابلے سے خارج کردیا جائے گا۔
٭مکالمہ گروپ آف پبلیکیشن کے ایڈمنز اور ایڈیٹرز اس مقابلے میں حصّہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
٭ کُل نمبر 100 ہوں گے۔جس میں تکنیک،اسلوب،زبان،کہانی، اوریجنیلٹی(Originality) کے 20،20 نمبر ہوں گے۔
پہلی پوزیشن – 10،000 روپے
دوسری پوزیشن-7،000 روپے
تیسری پوزیشن-5،000 روپے
دیگر لکھاریوں کو تعریفی سند دی جائے گی۔
اپنا افسانہ اس ای میل پہ بھیجئیے:
asma.mughal22@yahoo.com
نیک خواہشات
مکالمہ
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں