: منشیات فروش اور اسلحہ ڈیلر پاکستان میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ اسلحہ اور منشیات کی سپلائی کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلحہ ڈیلر سوشل میڈیا پر اسلحہ آرڈر کرکے سامان حاصل کرنے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ آن لائن منشیات اور اسلحہ کی رقم پارسل ملنے پر ادا کرنی ہو گی۔

پولیس حکام کا اس پر کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے جرائم پر قابو پانا ایف آئی اے سائبر کرائم کی ذمہ داری ہے جبکہ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور منشیات پر کارروائی پولیس کی ذمہ داری ہے۔دونوں اداروں کے درمیان عدم تعاون سے جرائم پیشہ عناصر مستفید ہونے لگے ہیں۔ اسلحہ کے پی کے اور منشیات جڑواں شہروں سے پاکستان بھر میں سپلائی ہو رہی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں