فیڈرل ایویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے)نے پنجاب کی طاقتور شخصیت کی مبینہ تیسری بیوی کو اثاثوں کی تحقیقات میں طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے سائرہ انور کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے، سائرہ انور مبینہ طور پر پنجاب کی اعلیٰ اور اہم ترین شخصیت کی تیسری بیوی ہیں،اس طاقتور ترین شخصیت کا تعلق پنجاب کے بڑے سیاسی خاندان سے ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سائرہ انور کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے، ان کے نام پر رجسٹرڈ زمینوں میں اضافے پرتحقیقات شروع کر دی ہیں، حالیہ دور میں سائرہ انور کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپوں کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے،سائرہ انور کے غیر ملکی دوروں کے دوران قیمتی جیولری کی خریداری کا بھی نوٹس کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ سائرہ انور کا پنجاب میں فرح گوگی کے کردار سے موازنہ کیا جارہا ہے،جس وجہ سے پنجاب کے کرپٹ حلقوں اور طاقتور سرمایہ داروں میں بے چینی شروع ہوگئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں