آئی جی پنجاب ذوالفقار چیمہ نے پنجاب پولیس کے 11افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔تمام افسران کو فوری نیا چارج لینے کی ہدایت بھی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب علی رضا کو ایس پی گلگشت ملتان،ایس پی لیگل بہاولپور ریجن محمد خان کو ایس پی لیگل جنوبی پنجاب،ایس پی CTD سرگودھا اخلاق اللہ کو ایس پی انویسٹیگیشن رحیم یار خان ،زنیرہ اظفر کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی،ایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی عامر خان نیازی کو ایس پی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی برانچ راولپنڈی،ایس ایس پی CTD لاہور نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی انٹیلیجنس CTD لاہور تعینات کر دیا گیا ۔

سید علی کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان،فیصل مختار کو اے آئی جی ٹریننگ،شاہدہ نورین کو ایس پی انچارج کنٹرول روم سی پی او آفس لاہور،اعجاز رشید کو ایس پی ہیڈکوارٹر پٹرولنگ پولیس لاہور تعینات کیاگیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں