نئے سال پر 5 ہزار کلو وزنی کیک کہاں کاٹا گیا ؟

یونان میں 200 بیکرز نے نئے سال کا روایتی کیک وسیلوپیٹا بنایا جس کا وزن 5 ہزار کلو تھا۔

وسیلوپیٹا کو نئے سال کی رات کئی بیکریاں مل کر تیار کرتی ہیں، یہ کیک ایتھنز کے علاقے پیرسٹیری میں بنایا گیا۔کیک کا وزن 5 ہزار کلو تھا، اس میں 3990 کلو آٹا، 1996 کلو مکھن، 998 کلو چینی، 2 ہزار انڈے، 1500 کینو شامل تھے۔

منتظمین نے کہا ہے کہ اس کیک کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے وسیلوپیٹا کیک کے طور پر تسلیم کروانے کے لیے رجسٹر کیا گیا ہے۔کیک کے 50 ہزار حصے کر کے اسے وہاں موجود افراد میں تقسیم کردیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply