امریکی ریاست ورجینیا کے ایک ایلیمنٹری سکول میں جمعہ کے روز6سالہ طالب علم نے فائرنگ کرکے ٹیچر کو زخمی کردیا۔
پولیس چیف سٹیو ڈریو کاکہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالی ٹیچر کی عمر 30 سال ہے۔ ہسپتال میں ٹیچر کی حالت میں قدرے بہتری آئی تاہم اب بھی اس کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس نے واضح نہیں کیا کہ ایک 6 سال کے بچے نے پستول کیسے حاصل کرلی۔
پولیس چیف کاکہنا تھا کہ سکول میں اگلی قطار میں موجود ایک کمرے میں جھگڑا ہوا اور گولی چلا دی گئی۔
ڈریو نے کہا کہ یہ کوئی حادثاتی فائرنگ نہیں تھی، میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ آتشیں اسلحہ کہاں سے آیا بچے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے میں کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔
سکول کے پرنسپل جارج پارکر نے سکولوں میں آتشیں اسلحے کو روکنے میں اساتذہ کی نااہلی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا میں اس واقعہ پر حیران اور مایوس ہوں۔ سکول میٹل ڈیٹیکٹر سے لیس ہیں، لیکن جمعہ کو ریچنک پرائمری سکول میں انہیں آن نہیں کیا گیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں