بہت بے چینی ہے ملک میں جناب ۔
دیکھ لیں آج کا اخبار بھرا پڑا ہے ۔
کوئی سیاست دان ایسا نہیں جس پر دوسرا سیاست دان غبن کا الزام نہیں لگاتا ۔
کوئی منصوبہ ایسا نہیں جو صاف شفاف ہو ۔
جس دفتر میں چلے جاؤ بغیر رشوت کام ہی نہیں ہوتا ۔
چور بازاری عام ہے ۔
میں اخبار پر نظریں جمائے کینٹین والے کی باتیں سن رہا تھا ۔
بس کا ہارن بجا ۔
میں نے جوس کا پیکٹ ہاتھ میں لیا ۔
بقایا پیسوں کا مطالبہ کیا ۔
بس چل پڑی ۔
بقایا پیسے لیے اور بھاگم بھاگ بس میں چڑھا ۔
پیسے گنے ۔
پچاس روپے کم تھے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں