: بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پاکستان کے سپر اسٹار اور کپتان بابر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں قومی اسٹار کرکٹر کی غیر مناسب ویڈیوز اور تصاویر لیک کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کی لیک ہونے والی ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ جس انسٹاگرام اکاؤنٹ سے قومی کپتان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اسکا بیک اپ نمبر بھارت کا ہے جس سے بابر اعظم کے خلاف مواد شیئر کیا گیا ہے۔
بابراعظم کی لیک ویڈیوز اور تصاویر کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا کو سر پر اٹھا لیاہے جس میں سے کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ بابر ایک اور پاکستانی کرکٹر کی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
انسٹاگرام پر ایک صارف کی جانب سے بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاگیاہے کہ امید ہے جو بابر اعظم نے کیا ہے وہ اسے واپس ملے گا، کرکٹر کا اصل رنگ سب کے سامنے آگیا۔
Babar Azam sexting with gf of another Pakistan cricketer and promising her that her bf won’t be out of team if she keeps sexting with him is just ????????
I hope allah is watching all this .
— Dr Nimo Yadav (@niiravmodi) January 15, 2023
کہانی میں دلچسپ موڑ اس وقت پیدا ہوا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے بابراعظم کے خلاف مواد پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تواس سے پتہ چلا کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بیک اپ نمبر بھارت کا ہے۔

پاکستان کے ٹاپ اسٹار بابر اعظم کے تاثر کو خراب کئے جانے کی مہم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ کیا یہ کچھ پاکستانی ہیں جو ماضی میں بلوچستان میں نام نہاد آزادی کے لئے گوریلا جنگ کے حصہ رہے ہیں؟ ان دنوں میں اپنے بھارت سے استوار ہونے والے رابطوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں یا بھارتی کرکٹ بورڈ نفسیاتی طورپر بابر اعظم کو توڑ دینا چاہتا ہے ؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ہر محب وطن کے دل میں ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں